مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حملے پر لبنان کی سلامتی کونسل میں درخواست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر ہونے والے حملے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کریں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کا لبنان پر حملہ لبنان کی ارضی سالمیت ، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ فلسطین سے ملنے والے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے حرجیہ پر حملہ کیا۔ جبکہ اس سے قبل بھی جنوبی لبنان میں دھماکے کی آواز سنائی دی۔

بعض غیر سرکاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ غاصب صیہونی حکومت نے ایف سولہ جنگی طیاروں سے کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button