عبدالرشید دوستم کے شہر پر طالبان کے قبضے سے متعلق متضاد خبریں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے شمالی افغانستان کے شہر شبرغان پر قبضہ کر لیا ہے۔
آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لویہ جرگہ کی رکن حلیمه صدف کریمی نے کہا ہے کہ طالبان نے شبرغان میں عبدالرشید دوستم کے محل، ہوٹل اور لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے انھیں آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امداد کیلئے سکیورٹی فورسز نہ پہنچیں تو اس شہر پر طالبان کا قبضہ ہو جائیگا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغان صوبے نمروز کے شہر زرنج میں طالبان نے قبضہ کرلیا، زرنج پہلا صوبائی دارالحکومت ہے جس پر طالبان نے کنٹرول حاصل کیا۔
نمروز پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمک نہ ملنے پر طالبان نے شہر پر قبضہ کیا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان نے درجنوں اضلاع اور سرحدی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے ہرات اور قندھار سمیت کئی صوبائی دارالحکومتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔