دنیاہفتہ کی اہم خبریں

جموں و کشمیر کے عوام اس وقت جمہوری حقوق سے محروم ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت جمہوری حقوق سے محروم ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت جمہوری حقوق سے محروم ہیں ۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ جمہوریت کے فقدان سے عوام پر براہ راست منفی اثر پڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ باتیں جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر فورم برائے انسانی حقوق جموں و کشمیر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی ہیں۔

وفد میں جسٹس اے پی شاہ، سابق مصالحت کار رادھا کمار اور معروف حقوق اطفال کارکن اناکشی گنگولی بھی شامل تھیں جبکہ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ نیشنل کانفرنس ترجمان کے مطابق اس موقع پر جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، زمینی سطح لوگوں کو درپیش مشکلات، 5 اگست 2019 کے بعد کے حالات، گزشتہ دو سال سے جاری غیر یقینیت اور بے چینی اور خصوصاً انسانی حقوق کے بارے میں تبادلہ خیالات ہوا ہے۔

فاروق عبداللہ نے وفد سے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی پاسبان جماعت رہی ہے اور یہ جماعت آج بھی یہاں کے عوام کے حقوق کے لئے برسرجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام اس وقت جمہوریت کے حق سے بھی محروم ہیں اور جمہوریت کے فقدان کا براہ راست منفی اثر عام لوگوں پر پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button