مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اقوام متحدہ صیہونی حملوں کو لگام دے : لبنان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان نےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالے۔

لبنان کے قائم مقام وزیر اعظم حسان دیاب نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے روکنے کے لیے اُس پر دباؤ ڈالے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں لہذا عالمی برادری صہیونی ریاست کو لبنان پر حملے روکنے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالے۔

حسان دیاب نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پر حملے، اقوام متحدہ کی جنگ بندی سے متعلق قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی اور لبنان کی سالمیت اور خود مختاری کو پامال کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے جواب میں حزب اللہ نے غاصب اسرائیلی ریاست کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹس نے اپنے بزعم خود دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حزب اللہ، لبنان کی فوج اور حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہمارا امتحان نہ لیں۔

حزب اللہ نے جمعہ کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے جوابی کارواءی کرتے ہوئے اسرائیل پر 15 سے زائد میزائل داغے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے ایک تازہ نشری خطاب میں دو ٹوک لفظوں میں کہا ہے صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ صیہونی جارحیت کے جواب میں ممثال اقدام کرتے ہوئے ایک غیرآباد صہیونی علاقے کو دن کی روشنی میں نشانہ بنایا ہے جبکہ صیہونیوں نے رات کی تاریکی میں جارحیت کا ارتکاب کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button