پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متنازع گفتگو کرنیوالے خطباء کی ڈوریاں ایم آئی سکس سے ملتی ہیں، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز: تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام حرمت کا مہینہ ہے، اس کی حرمت کا تقاضا ہے کہ اس کا احترام کیا جائے، خدا نے اس ماہ کے اندر حرمت رکھی ہے۔ آل رسول کی حرمت، ازواج مطاہرات کی حرمت کہ ان کے ذکر سے ان کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ازواج رسول کا احترام واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس ماہ کے دوران بعض ایسے اقدامات کرتی ہے، جس سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے، عزاداروں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا، بانیان مجالس کو ہراساں کرنا، کیا باقی ایام میں بھی حکومت ایسا کرتی ہے؟؟ یقیناً نہیں، جلوسوں کا وقت معین کر دیا جاتا ہے، کیا میلاد کے کسی جلوس کا وقت بھی مقرر کیا جاتا ہے۔؟ حکومت فرقہ واریت کو ہوا دینے کے بجائے قیام امن کیلئے اقدامات کرے، جو فرقہ وارانہ گفتگو کرے، ان خطباء کو لگام دے، پابند کیا جائے کہ ذکر امام حسینؑ کے علاوہ کسی موضوع کو نہ چھیڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو محرم کو تجارت کے طور پر لیتے ہیں، انہیں سٹیج پر نہ آنے دیا جائے، یہ امام حسینؑ کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خطیب لاکھوں روپے لے جاتے ہیں، یہ بے حرمتی ہے، محرم کی سب سے بڑھ کر حرمت یہ ہے کہ محرم کرانیوالے یہ دیکھیں کہ خطیب کو بلا رہے ہیں، اس کو قرآن پڑھنا بھی آتا ہے یا نہیں، اس کو پہلے قرآن پڑھاؤ، اگر وہ پڑھ سکتا ہے تو وہ مجلس پڑھے، سب سے بڑھ کر آج محرم تجارت ہے، یہ مصائب امام پڑھ کر امام کے مصائب بیچتے ہیں۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ مجالس کو بامقصد بنائیں، تاکہ دیگر مسلمان بھی ان میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کیلئے یہی منصوبہ بنایا ہے کہ ان کے اندر مذہبی منافرت پیدا ہو، تاکہ آپس میں ایک دوسرے کو ختم کریں، اس مقصد کیلئے ایم آئی سکس کا لشکر تیار کیا جا رہا ہے، جن کا ہدف ہی دل آزاری، نفرت اور جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجلس پڑھنے والا نادان ملتا ہے تو اس کو آپ تلاش کریں، اس کی ڈور ایم آئی سکس سے جا کر ملتی ہوگی، لہذا ان سے اپنی مجالس کو پاک کریں، ان شاء اللہ جیسے امام حسینؑ نے اپنی قربانی سے دین بچایا، اسی طرح امام کی عزاداری دین کو بچائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button