مشرق وسطی

سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی ڈرون حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عرب اتحادی افواج نے سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمن کے ڈرون حملے کا اعتراف کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پریمنی فوج کے ایرو اسپیس یونٹ نے خمیس مشیط میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تاہم سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے کی کوشش کو ایک بار پھر ناکام بنادیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے یمنی فوج کے د وڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔

عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں دعوا کیا گیا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی شہر خمیس مشیط میں شاہ خالد ائر بیس پر واقع فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ڈرون فضا میں ہی تباہ ہوگیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل یا ڈرون سے حملے ہوتے رہتے ہیں۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے سعودی فوجی اتحاد درحقیقت امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی نیابتی جنگ لڑ رہا ہے، جس سے سعودی عرب کو کچھ حاصل ہونے والا نہيں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button