مشرق وسطی

خلیج فارس کی سلامتی ایران کی ریڈ لائن ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ خلیج فارس میں امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے ۔ برطانیہ جیسے ممالک خلیج فارس میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن ہم خلیج فارس میں بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل دوسرے ممالک کے خلاف سازشیں کرکے بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

خطیب زادہ نے افغانستان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی ایرانی سرحد کی جانب ہجرت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو افغانستان کے موجودہ حالات کے بارے میں سخت تشویش ہے کیونکہ ہم افغانستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں اور افغانستان میں ایک جامع اور ہمہ گیر حکومت بنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں صلح کے قیام کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک کی میزبانی کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button