پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداروں کو دھمکانے اورعلماء و ذاکرین پر پابندیوں کا سلسلہ بند کیا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عزاداروں کو ڈرانے دھمکانے اور امن پسند علماء و ذاکرین پر پابندیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس ہائے عزاء میں میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنایا جائے گا، تاہم عزاداری پر کوئی پابندی قبول نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مجالسِ حسینؑ باعثِ قبولیت دعا اور حصول ِنجات کا وسیلہ ہیں، وباؤں اور آفات کیخلاف مذہب کو اپنی طاقت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بعض مقامات پر گھروں کے اندر مجالس کے انعقاد پر ناروا پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں چاردیواری کے تقدس کی پامالی کے مترادف ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں اپنےگھروں پر سیاہ علم لگائیں، مساجد اور امام بارگاہوں میں صف عزاء بچھائیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کو ڈرانے دھمکانے اور امن پسند علماء و ذاکرین پر پابندیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان و وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نوٹس لیں، ایس او پیز کے بعض نکات متضاد اور ناقابلِ اطلاق ہیں جو غیر دانشمندوں سے مشاورت کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے عزاداران و بانیان کی سہولت کیلئے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی محرم کمیٹی عزاداری سیل قائم کر دیئے ہیں، حکومت محرم کنٹرول رومز قائم کرکے مشتہر کرے، ضابطہ عزاداری کے نکات کی وضاحت کرتے ہوئے علامہ حسین مقدسی نے مزید کہا انسدادِ دہشتگردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، سرکاری طور پر کالعدم قرار دیئے گئے دہشتگرد گروپوں، ان کے سہولت کاروں اور بڑوں پر سخت ہاتھ ڈالا جائے، ان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button