پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ماہ محرم ہر اس شخص کو سوگوار کر دیتا ہے جس کے دل میں اہلبیت علیہم السلام کی محبت ہے, علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ماہ میں علمائے کرام،اکابرین اور مذہبی شخصیات کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔عزاداری امام حسین علیہ السلام اور ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا پرچار ہماری عبادت کا حصہ اور اخوت و رواداری کے فروغ کے لیے عملی کوششیں دین کی تعلیمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ منبر کی عظمت کا یہ تقاضا ہے کہ اس پر بیٹھنے والے شخص کا معیار گفتگو آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کا عکس پیش کرے۔تمام مکاتب فکر کی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ماہ محرم کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خاندان رسالت پر آنے والے مصائب بیان کریں۔ استعمار و طاغوت کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ عالم اسلام کے مختلف طبقات میں موجود علمی اختلافات کو جنگ و جدل میں بدل کر انہیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کیا جائے۔ہمیں ایسے عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ تمام مکاتب فکر کو ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر فرقہ واریت کی آگ لگانے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ دین کے نام پر امت مسلمہ کو آپس میں لڑانے والوں کا دین ڈالر و دینار کے سوا اور کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ خاندان رسالت سے مودت کا اظہار اجر رسالت ہے۔ ماہ محرم ہر اس شخص کو سوگوار کر دیتا ہے جس کے دل میں اہلبیت علیہم السلام کی محبت ہے اور یہی محبت باہمی اتحاد و اخوت کا تقاضا بھی کرتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button