سعودی عرب میں عزاداری سید الشہداء کے انعقاد پر سزا اور جرمانے عائد
شیعہ نیوز: سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے ملک کی ایک مسجد اور حسینیہ کے ذمہ داروں پر 16 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان سے وعدہ لیا ہے کہ ایام عزا میں رات کے وقت عزاداری سید الشہداء کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
سعودی حکام نے دینی اور مذہبی آزادی پر قدغن لگاتے ہوئے ملک کے اقلیت شیعہ مسلمانوں کے خلاف مزید سختی کا اعلان کر دیا ہے۔
العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اور خفیہ اہلکاروں نے المسئلہ مسجد اور حسینیہ امام حسین علیہ السلام کے ذمہ داروں کو طلب کیا اور ان میں سے ہر ایک پر تقریبا 16 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ حسینیہ اور مسجد کے ذمہ داروں سے یہ وعدہ بھی لیا گیا ہے کہ وہ اپنی مسجد و حسینیہ میں عزاداری سید الشہداء کا انعقاد نہیں کریں گے۔
العہد ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ القطیف علاقے کے عوام، ایام عزا میں سعودی حکام کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں سے غم و غصے میں ہیں۔
کچھ دن پہلے ہی سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے القطیف صوبے کے العوامیہ شہر میں بلڈوزر سے مسجد امام حسین علیہ السلام کو پوری طرح سے مسمار کر دیا تھا۔