مشرق وسطی

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، متعدد زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کاکہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے غرب اردن کے علاقے البیرہ میں مظاہرہ کرنے والے پرامن پر فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسو گيس کے گولے داغے۔ غرب اردن کے علاقے البیرہ میں پچھلے کئی روز سے شہدائے جنین کی یاد میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے حق میں نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ پیر کی رات دیر گئے جنین کیمپ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک حملے میں کم سے کم چار فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

غاصب صیہونی فوجی مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت نے جولائی کے مہینے میں تین ہزار آٹھ سو چھیاسی بار فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے گھروں پر حملے کیے ہیں یا بے گناہوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت نے اس دوران چار سو چھے فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button