ہم امن کے ٹھیکیدار نہیں، غواڑی حملے کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو نقص امن کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قائد بلتستان و امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے سانحہ غواڑی پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امن کے ٹھیکے دار نہیں سب کو اپنی اوقات میں رہناہوگا۔
غواڑی میں جلوس عاشورہ پر یزیدی ٹولے کی طرف سے پتھراؤ اور یزیدیت زندہ باد کے نعروں پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ سر زمین اہلیبتؑ بلتستان میں جلوس عزاداری امام حسین علیہ السلام پر حملہ نا قابل برداشت حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر وقت امن وامان کا بیڑا نہیں اٹھایا ہے اور نا ہی ہم امن کے ٹھیکہ دار ہیں،انتظامیہ بغیر کسی دباؤ کے اس افسوس ناک واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو عبرت کا نشان بنائے بصورت دیگر نقص امن کی تمام تر ذمہ داری ڈی سی گانچھے و کمشنر بلتستان پر عائد ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں غواڑی واقعہ، انتظامیہ نے ایکشن نہ لیا تو جوانوں کو ایکشن لینے کا حکم دیں گے
انہوں نے متنبہ کیا کہ انتظامیہ نے مسئلے کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے تو بہت جلد ہم اس سلسلے میں اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔
علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا کہ تین چیزوں پر ملت تشیع کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی عزاداری امام حسین علیہ السلام، ناموس کی بے حرمتی اور وطن کی سالمیت۔