ملک کو طاقتور بنانے کے لیے مجاہدانہ جدوجہد کی ضرورت ہے
شیعہ نیوز:صدر ایران نے کہا ہے کہ ملک کو ہر میدان میں طاقتور بنانے کے لیے مجاہدانہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔
ہفتے کے روز اپنی مجوزہ کابنیہ کے ارکان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے سے متعلق پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ یہ وقت مجاہدانہ، دانشمندانہ، شجاعانہ اور عوامی اقدامات کا متقاضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر قومی مشارکت اور ملکی دانشوروں کی فکری توانائیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، نیز انقلابی پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے ایران کو طاقتور بنانے سے متلعق حکومت کے” تبدیلی پروگرام” پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے مجوزہ اراکین کابنیہ کے ساتھ پارلیمنٹ کے مختلف کمشنوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا
واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے ہفتے سے صدر ابراہیم رئيسی کی کابینہ کے ارکان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
آئين کے مطابق ایرانی صدر کو اپنی کابینہ کی منظوری پارلیمنٹ سے حاصل کرنا ہوتی ہے۔