پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امت رسولؐ نے معروف کرکٹر شعیب اخترکو کافر قرار دے ڈالا

شیعہ نیوز: پاکستان معروف کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ سے محبت کا اظہار تکفیریوں اور دشمنا ن اہل بیت ؑ کو بے نقاب کرگیا ۔ٹوئٹر آئی ڈی کی پروفائل پر فقط یاحسینؑ لکھی تصویر اپلوڈ کرنے پر رسول ؐ کے امتیوں نے شعیب اختر کو کافر ہی قرار دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نےعاشورہ محرم الحرام کی مناسب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر“یا حسین ع” کی تصویر پوسٹ کی جس پر درجنوں دشمنان اہل بیت ؑ نے کمنٹس کی یلغار کردی ۔

شعیب اختر کی جانب سے نواسہ رسول ؐ شہید کربلاامام حسینؑ سے عشق ومحبت کااظہار ان تکفیری سوچ کے حامل امتیوں کو اتنا برا لگے کہ انہوں نے شعیب اختراور ان کی اہلیہ پر شیعہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں کافر بھی قرار دے ڈالا۔عکس میں موجود کمنٹس پڑھ کر قارئین اندازہ لگائیں کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کس عروج کر پہنچ چکی ہے کہ ایک راسخ العقیدہ اہل سنت کو بھی اہل بیت رسولؐ سے اظہار محب ومودت کے جرم میں شیعہ کافر قرار دے دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی وسیع پیمانے پر کھربوں ریال کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں مذہبی شدت پسندی اس حد تک پہنچ چکی ہے لیکن افسوس ہماری ریاست اور اس کے مقتدر ادارے تاحال اس کے تدارک کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام اٹھانے کو تیار نہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button