پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان نااہل مشیروں کے چنگل سے نکلیں : آغا سید حامد علی شاہ موسوی

شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مارواڑ بولان میں غریب کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر اہل سیاست و حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان کو پراکسی جنگوں کا اکھاڑہ بنانے والوں کو’ محترم ‘اور مادر وطن سے محبت کرنیوالوں کو’ مجرم ‘بنایا جارہا ہے ، کالعدم جماعتوں کے خلاف محض اشتہار کافی نہیں ۔ عمران خان نااہل مشیروں کے چنگل سے نکلیں ۔سیدہ زینب بنت علی و امام زین العابدین نے عزاداری کی بنیاد رکھ کر مظلوموں کو ظلم سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ بخشا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ بیمار کربلا کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ایک روش چل نکلی ہے کہ جب تک دھرنے اور ہڑتالیں نہ کی جائیں کسی کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ فتنہ پروروں کو پروموٹ کرکے امن دوست قوتوں اور جماعتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button