کابل حملوں میں داعشی دہشتگرد اور امریکی برابر کے شریک ہیں
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت میں کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ داعش کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری کا قبول کیا جانا اس حقیقت کا عکاس ہے کہ شاطر دشمن انتہائی چالاکی کے ساتھ اپنے مہرے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کی منصوبہ سازی میں امریکہ اور اس کے شیطانی حواری ایک دوسرے کے شریک کا رہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان نااہل مشیروں کے چنگل سے نکلیں : آغا سید حامد علی شاہ موسوی
انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں کو مستحکم افغانستان کس صورت قابل قبول نہیں۔اپنے مذموم عزائم اور مفادات کی تکمیل کے لیے وہ خطے کے امن کو تہس نہس کرنا چاہتی ہیں۔گزشتہ کئی عشروں سے افغانستان میں جاری آگ و بارود کی بارش استعماری و طاغوتی کے لیے تقویت کا باعث بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے امن سے خطے کا امن وابستہ ہے،عالمی سامراجی طاقتیں نہیں چاہتی کہ افغانستان میں دیر پا امن کا قیام یقینی ہو،اس طرح کی سازشوں میں امریکہ اور اس کے حواری ملوث ہیں جواس خطے اور افغانستان کو بد امنی کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔