سرینگر میں عزاداروں پر بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان دارالمصطفیٰ کے ترجمان نے شریف آباد سرینگر میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرکے اہلیان علاقہ کو ہراسان کرنے کی پولیس کاروائی کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ کئی علاقوں میں عشرہ محرم کے دوران برآمد جلوس ہاے عزا میں شرکت کرنے والے جوان سال عزاداروں پر طرح طرح کے الزامات عائد کرکے انکا عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے ایک اشتعال انگیز فضا جنم لے رہی ہے ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں سے کوئی مسلہ حل نہیں ہوگا بلکہ نئے مسائل ابھر کر سامنے آئیں گے ترجمان نے کہا کہ جن نوجوانوں کو پولیس کی ان نا مناسب کاروائیوں کا سامنا ہیں انہیں انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے قانونی مدد اور معاونت فراہم کی جائے گی ایسے نوجوان انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔