
20 سال بعد امریکہ کی افغانستان سے ناکام واپسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خود کو سپر پاور کہلانے والا امریکہ افغانستان میں اپنے منصوبوں میں ناکام ہونے کے بعد 20 سال تک افغانستان کے وسائل لوٹنے اور دہشتگردی و خانہ جنگی پھیلانے کے بعد افغانستان سے نکل گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کا 20 برس بعد افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا، امریکی افواج نے کابل ایرپورٹ بھی خالی کردیا جس کی وزارت جنگ پنٹاگون نے بھی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 برس بعد امریکہ نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکہ نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایرپورٹ بھی خالی کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے 11 دہشتگرد واصل جہنم کردیے
واضح رہے کہ نائن الیون 2001 کے حملے کو جواز بنا کر امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا اور گزشتہ 20 برس سے امریکی اور اتحادی افواج افغانستان میں موجود تھیں اور پورے مشن میں دوہزار امریکی فوجی جبکہ لاتعداد افغان طالبان اور لاکھوں عام بے گناہ شہری بھی مارے گئے۔ اس پورے مشن پر دو ٹریلیئن ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔