دنیا

افغانستان میں انسانی المیے کا خطرہ ہے: اقوام متحدہ

شیعہ نیوز:نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے جاری کردہ بیان میں افغانستان میں انسانی اور اقتصادی بحران میں شدت اور خدماتی اداروں کے بھکر جانے کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایک انسانی المیہ رونما ہونے والا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان میں تمام ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افغان عوام کے لیے مناسب مالی معاونت کا انتظام کریں تاکہ ان کی ضروریات زندگی کو پورا کیا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، بچوں، عورتوں اور مردوں کو ہر دور سے زیادہ آج عالمی برداری کی توجہ اور حمایت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے نیٹو پر نکتہ چینی کی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان کے عوام دنیا کی اس بہترین تنظیم نیٹو کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button