مولا علی ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر ایف آئی آر کی درخواست جمع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولا علی ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کےدہشتگردسرغنہ اورنگزیب فاروقی اور ملعون زاہد سعید کے خلاف ایف آئی آر کیلئے تھانہ بریگیڈ کراچی میں درخواست جمع کروادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مولا علیؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے اور علی ولی اللہ کو دہشتگردی قرار دینے والے ملعون زاہد سعید اور دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت تکفیری ناصبی مولویوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست شیعہ رہنما آغا رحیم جعفری کی جانب سے تھانہ بریگیڈ میں ایس ایچ او کے پاس جمع کروائی گئی ہے اور پولیس حکام سے فوری طور پر توہین مکتب تشیع پر نامزد ملزمان کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملعون ایڈوکیٹ زاہد سعید کی مولا علیؑ کی شان میں بدترین گستاخی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ناموس صحابہ کی آڑ میں شیعہ مکتب کی سرعام توہین کی گئی تمام شیعیان حیدر کرارؑ کو کافر اور گستاخ صحابہ قرار دیا گیا جبکہ شیعہ مکتب فکر کی اذانوں کودہشت گردی قرار دیکر پابندی کا مطالبہ کیا گیا جو کہ سراسردہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ان اقدامات سے پاکستان میں بسنے والے کڑوڑوں شیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔ مکتب تشیع کی اذان چودہ سوسال سے جاری ہےاور تاقیام قیامت جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ مولا علی ؑ خدا کے ولی ہیں اور یہ تمام مسلمانوں خواہ وہ شیعہ ہوں یا سنی سب کے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ رسول اکرم ﷺنے خم غدیر کے میدان مین اعلان کیا تھا کہ جس جس کا میں (محمدﷺ)مولا ہوں اس اس کے علیؑ مولا ہیں۔