پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سرحدوں کے محافظوں پر حملہ کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل کا نتیجہ ہے:آغا حامد موسوی

شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہےکہ کوئٹہ میں فورسز کے جوانوں کی دہشتگرد حملے میں شہادت ازلی دشمن کیلئے پیغام ہے کہ قوم کا بچہ بچہ دفاع پاکستان کیلئے مرنے کو تیار ہے ، کربلا وطن کے دفاع اور اسلام کی بقا کا درس جاوداں ہے ۔ ذکر حسینؑ کے بغیر یکساں نصاب کی تشکیل قوم سے جذبہ شہادت چھیننے کی سازش ہے ، ازلی دشمن بھارت اپنی ناکامیوں کابدلہ بلوچستان میں چکانا چاہتاہے۔ ملک بھرمیں متواتردہشت گرد کارروائیاں کالعدم جماعتوں کوملنے والی ڈھیل کانتیجہ ہے ، قوم کے بیٹے کب تک مصلحتوں کی بھیٹ چڑھتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ شہیدہ زنداں کے آغا ز اور یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذکر شہادت حسین ؑکسی مکتب مسلک کی میراث نہیں ۔اسلام کے دشمن شوق شہادت سے خوفزدہ ہیں۔،شہزادی سکینہ بنت الحسینؑ کی مظلومانہ شہادت ابد تک کمزوروں کو ظالموں سے ٹکرانے کا حوصلہ بخشتی رہے گی ،آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اسلام کی حیات منیٰ سے کربلا تک دی جانے والی قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button