پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت تکفیریوں کی سرپرست بن گئی، علامہ شہنشاہ نقوی کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک انصاف حکومت تکفیریوں کی سرپرستی کا کام انجام دینے لگی، معروف عالم دین و اتھاد بین المسلمین کے داعی علامہ شہنشاہ نقوی پر اشتعال انگیز تقاریر کا جھوٹا الزام لگا کر اسلام آباد داخلے پر دو ماہ کی پابندی عائدکردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کی علامت سمجھے جانے والے عالمی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطر عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے ایک اور ظالمانہ اقدام اٹھا لیا ہے۔

احسان فراموش پی ٹی آئی حکومت نےیہ بھی نہ سوچا کہ ان کی حکومت کے قیام میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی واضح حمایت ناقابل فراموش ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آباد کی درخواست پر جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی متنازعہ اور اشتعال انگیز تقاریر بطور ثبوت میرے سامنے پیش کیئے گئے جس کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو 2 ماہ تک وفاقی دارالحکومت میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عقائد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، علامہ شہنشاہ نقوی نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن میں مزیدکہاہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے بھی اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ منافرت پرمبنی تقاریر کے الزامات عائد کیئے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ آپ اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں ممکنہ طور پر فرقہ وارانہ تقریر کرسکتے ہیں جس سے دیگر مسالک کے درمیان نفرت پیداہوسکتی ہے ۔ آپ کی تقاریرسے اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں مختلف مسالک کے درمیان پہلے سے موجود تناؤمیں اضافہ ہوسکتا ہےجوکسی کے بھی جان ومال کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں نقص امن کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جس وقت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تھا اس وقت بھی ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کی ہرفرقہ وارانہ مسئلے میں پشت پناہی میں مصروف نظر آتا تھا بلکہ کئی مرتبہ تو یہ کالعدم جماعت کے اجتماعات میں اسٹیج پر جلوہ وافروز بھی نظر آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button