پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیل متحرک ہوگئے ہیں، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک بیداری امت مصطفیٰ تنظیم کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان میں دہشتگرد عناصر متحرک ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے طویل عرصہ میدانِ جنگ بنا رہا ہے۔ اس شدت پسندی کے نتیجے میں پاکستان میں مساجد، امام بارگاہوں، جلوسوں، ہوٹلوں، پارکوں حتیٰ بچوں کے سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں ہزاروں بیگناہ افراد لقمہ اجل بنے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے تناظر میں دہشتگرد جو ناموافق حالات کی وجہ سے منظرنامے سے غائب ہو گئے تھے، دوبارہ متحرک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں اذان اور کلمے میں علی ولی اللہ اورخلیفتہ بلا فصل کی گواہی پاکستانی عدالت میں ثابت شدہ ہے

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں کالعدم جماعتوں کے سربراہان نے آل پارٹیز کانفرنس اور جلسہ کیا، جس میں اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کو پاکستان میں پھر سے آغاز کرنے کا اعادہ کیا۔ اس کانفرنس میں مقدساتِ اسلام اور اہلبیت نبوۃؑ کی شان میں گستاخی کی گئی، پاکستان کے قانون کی رُو سے ایسے بیانات قابل سزا جرائم ہیں۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کا سرعام متحرک ہونا اور کراچی جیسے بڑے شہر میں کانفرنس اور جلسے جس میں مقدسات اسلام کی توہین کی جائے اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے عہد باندھا جائے، ملکی اداروں کو دھمکی آمیز تنبیہات کی جائیں، ایسے واقعات ہیں جو ظاہر کرتے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز متحرک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار، قائدین،علما اور عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ان سلیپر سیلز کیخلاف متحد ہو کر ملک و ملت کی جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button