اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کے وفد کی شبر زیدی سے ملاقات، جعفریہ الائنس کو مزید فعال کرنے پرگفتگو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او کراچی ڈویژن کے وفد کی جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل سیدشبر زیدی سے ملاقات، جعفریہ الائنس کو مزید فعال کرنے پرگفتگو۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کےوفد نے نائب صدر برادر موسیٰ کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری جناب سید شبر رضا صاحب سے بارگاہ حسینی بلاک ٹو پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ملاقات کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ قوم کے بڑوں کی ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

ملاقات میں شہر کی موجودہ صورتحال اور ایام عزاء کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور جعفریہ الائنس پاکستان کے کردار کو مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔

وفد میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button