پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں

شیعہ نیوز (شیعہ نیوز پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین و خطیب نشتر پارک علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہٰذا اس سے گریز کیا جائے اور اسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے کہ ہم پر امن ماحول میں اپنی زندگیاں گزاریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ قوم کے بڑوں کی ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

انہوں نے مزید کہا کہ وطن دشمن قوتیں ملکی سالمیت سے نہ کھیلیں کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت یہاں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں اور اس وقت ہمارا ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک ہم سب نے مل کر بنایا اور اسکی تعمیر و ترقی بھی ہم ہی کو کرنی ہے لہٰذا بہتر تو یہ ہوگا کہ سب مل کر کام کریں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان نفرتوں کی سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عوامل کا محاسبہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button