ٹرمپ کے حامی بلوائیوں کا مقابلہ کیا جائے: پنٹاگون
شیعہ نیوز:امریکی جریدے ہیل کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی حفاظت پر تعینات پولیس نے اٹھارہ ستمبرکو ٹرمپ کے حامیوں کے واشنگٹن میں جمع ہونے کے پیش نظر پنٹاگون سے ٹرمپ کے حامیوں اوربلوائیوں کو روکنے کے لئے مدد کی درخواست کی ہے۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ پنٹاگون کو آخری ہفتے میں منصوبہ بند احتجاج کے سلسلے میں کانگریس کی پولیس کی مدد کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔
چھے جنوری کو ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے کانگریس کی جانب سے صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق روکنے کے لئے امریکی ایوان نمائندگان کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد کانگریس کی عمارت کی حفاظت کے لئے مہینوں تک آٹھ ہزار اسپیشل گارڈ کو تعینات کیا گیا تھا اور توقع ہے کہ اسپیشل فورس کو دوبارہ تعینات کر دیا جائے گا۔