پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب حکومت عزاداری کیخلاف ابن زیاد کا کردار ادا کر رہی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ پنجاب میں سینکڑوں مقامات پر خود سرکار کی مدعیت میں ہماری عبادت کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، یعنی کہ ابن زیاد کا کردار پنجاب حکومت ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پنجاب بھر کے اضلاع سے ضلعی سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی، جبکہ مختلف نشستوں میں مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے خطاب کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جن اضلاع نے اب تک رپورٹ پیش کی ہے تمام کی تمام قابل تعریف ہے، ضلعی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں، ہم آئندہ بھی آپ احباب سے اس ہی تعاون کی توقع رکھتے ہیں، عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور یہاں کے اضلاع کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے چودہ سو سال قبل جب بنو امیہ اور بنو عباس نے ہم پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہم اس وقت نہیں رُکے تو یہ پنجاب حکومت اور عزاداری مخالف گروہ تو بنو امیہ و عباس کے عشر و عشیر بھی نہیں ہیں، ہمارے قائد ہمارے لیڈر بہادر ہیں، شجاع ہیں میدان میں حاضر ہیں، ہماری قیادت کی پالیسی واضح ہے اور زبان زد عام ہے، وطن سے وفاداری اور حسین ع کی عزاداری، ہم پاکستان میں مسلکی انتہا پسندی ہرگز پھیلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے شیعہ و سنی فرزندان یکجا ہیں، قائداعظم محمد علی جناح نے مسلم پاکستان بنایا ہے اور تمام مسالک کو مسلم پاکستان ہی قبول ہے۔ تعلیمی نصاب کو مسلکی نصاب بنانے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے تئیں تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ان شاء اللہ ہم اس سازش کو بھی بے نقاب کریں گے اور جو لوگ تعلیمی نصاب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور امام حسین علیہ السلام کا ذکر نکال رہے ہیں اور خاتم النبیین پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ساتھ من گھڑت کلمات کا اضافہ کر رہے ہیں انہیں بھی بے نقاب کریں گے، ہم ہمیشہ قائد و اقبال کے پاکستان کیلئے کوشاں رہیں گے اور ایک ترقی یافتہ متحد پاکستان کا حصول ہمارے ایمان کا حصّہ ہے۔ اجلاس سے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی، سید نجیب نقوی، سید حسین زیدی، رائے ناصر علی، سید انوار زیدی، سید ساجد نقوی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button