مشرق وسطی

یمنی فوج کی پیشقدمی جاری

شیعہ نیوز:یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمال مغربی مآرب میں، سعودی اتحاد کے فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کے خلاف حملے تیز کردیئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے اپنے فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کی حمایت میں شدید فضائی حملوں کے باجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان علاقے میں تیزی سے پیشقدمی کر رہے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے وادی نخلا میں اپنے مورچے مضبوط کر لیے ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے گزشتہ ہفتہ صوبہ مآرب کے دو شہروں کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔اس سے چند روز قبل یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے رہبہ اور ماہیلہ جیسے شہروں کو بھی سعودی اتحاد اور القاعدہ کے عناصر سے آزاد کرالیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button