مشرق وسطی
شامی شہروں پر ترک فوج کی گولہ باری
شیعہ نیوز: ترکی کے فوجیوں اور ان سے وابستہ نیم فوجی دستوں نے شمالی شام کے شہر تل تمر اور اطراف کے دیہاتوں پر گولہ باری کی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور ان سے وابستہ جنگجوؤں نے حسکہ کے مضافاتی شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کیا ہے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور ان سے وابستہ دہشتگرد گروہوں نے آج صبح توپوں سے شہر تل تمر کے الدردارہ دیہات کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا اور باشندوں اور ان کے گھروں کو کافی نقصان پہنچایا۔ ترکی، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام اور عراق کے بعض علاقوں کو حملوں کا نشانہ بناتا ہے ۔ شام اور عراق کے عوام کی مخالفت کے باوجود ترکی کی فوجی مداخلت جاری ہے۔