
ملتان، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک کے 5روٹس کا اعلان کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اربعین امام حسینؑ کے موقع پر جلوس اربعین امام حسینؑ میں شرکت کیلئے ملتان بھر سے اربعین واک (مشی) کے 5 روٹس کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح ملتان مین بھی اربعین امام حسینؑ کے موقع پر شہر بھر سے مرکزی جلوس اربعین مین شرکت کیلئے اربعین واک (مشی) کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں ملتان شہر میں اربعین واک کے اب تک 5 روٹس کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ چھٹے روٹ کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور جلس اس کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
اعلان شدہ 5 روٹس مندرجہ ذیل ہیں۔
روٹ 1۔
امام بارگاہ جامعہ صاحب الزماںنیو گلگشت تا گھنٹہ گھر چوک
روٹ2۔
امام بارگاہ شہزادہ علی اکبر امیر آباد تا گھنٹہ گھر چوک
روٹ 3۔
سوتری وٹ تا سورج میانی
روٹ 4۔
سیداں والی کھوئی تا گھنٹہ گھر چوک
روٹ 5۔
غازی آباد چوک تا گھنٹہ گھر چوک
ملتان کے تمام مومنین سے گزارش ہے کہ اپنے قریبی ترین علاقے سے شروع ہونے والی اربعین واک میں شامل ہوں اور اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان کی فضاؤں میں گونجنے والی لبیک یا حسینؑ کی صداؤں میں اپنی آواز شامل کریں۔