بحرینی عوام کا اپنے قائد شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ
شیعہ نیوز:بحرینی شہریوں نے دارالحکومت منامہ کے غرب میں مظاہرہ کیا اور ملک میں حقیقی اصلاح پر تاکید کی۔
اس رپورٹ کے مطابق، بحرینی شہریوں نے ان مظاہروں میں شیخ عیسی قاسم کے حالیہ بیان کی حمایت کی اور آل خلیفہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرینی قوم کو اقتدار کے مأخذ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ابھی حال میں کہا تھا کہ آل خلیفہ حکومت جانتی ہے کہ اسے اپنا اقتدار بچانے کے لئے اصلاحات کرنے ہیں اس لئے بحرین میں مخالفین آل خلیفہ کے ظاہری اصلاحات کے دھوکے میں نہ آئیں، بلکہ اپنے موقف میں آپسی ہماہنگی سے واقعی اصلاحات یعنی بحرینی قوم کو اقتدار کے مأخذ کے طور پر تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کریں۔
بحرین میں 14 فروری سنہ 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی انقلاب شروع ہوا۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں منتخب نظام، عدالت کا قیام، آزادی اور تعصب کا خاتمہ چاہتے ہیں۔