پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم حسینؑ کیوں منعقد کیا؟،متعصب وائس چانسلر نے طلبہ کو معطل کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ شیعہ دشمنی پر اترآئے،سالانہ روایتی یوم حسینؑ منعقد کرنے پر طلبہ کو معطل کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یوم حسین ع کانفرنس کاانعقاد کرنے والے تمام طلبہ کو سسپینڈ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ تمام معطل طلبہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ماتمی جلوس نکالنے پر بلاجواز ایف آئی آر، پولیس کےخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

واضح رہے کہ یہ سارےطلبہ قراقرم یونیورسٹی کے قابل ترین طلباء میںشمار ہوتے ہیں۔یونیورسٹی کے معاملات کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

یاد رہے یوم حسین ع کےپروگرامات ہر سال ملک کی مختلف جامعات میں یونیورسٹیز کے انتظامیہ کی زیر سر پرستی منعقد ہو تے ہیں جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء خطاب کرتے ہیں ۔

وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے اس طرح کے متعصبانہ اقدام نے طلباء میں شدید اضطراب اور تشویش میں اضافہ کیا ہے ۔ یہ اقدام علاقائی پرامن ماحول کیلئےخطرے کا باعث ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button