ملت تشیع اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، علامہ ناظر تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نےعلماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب میں کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہکانفرنس کے منتظمین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ پاکستان مین شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں نہ ہی ملت تشیع کو کسی تکفیری دہشتگرد کی کانفرنس سے مسئلہ ہے بلکہ ہمارا مسئلہ تکفیریت اور تکفیریت کو بنانے والے ہیں جو اب تشیع کے خلاف میدان مین آگئے ہیں۔
علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ملت تشیع اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ہم اپنے حقوق کا ہر صورت دفاع کریں گے۔
علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ عزاداری کے خلاف پورے پاکستان مین ایف آئی آرز کا سلسلہ تکفیریوں کے سرپرستوں کے حکم پر جاری ہے، کسی تکفیری کی جرات نہیں کہ وہ عزاداری کے خلاف بات کرسکے۔جن ان ایف آئی آرز کے خلاف پولیس اور حکومت سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں اوپر سے بہت پریشر ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
یہ خبر ببی پڑھیں کسی صورت عزاداری امام حسین ؑ سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ہم ریاست پاکستان سے سوال کرتے ہیں کہ بیانیہ پاکستان کے بعد کس طاقت نے ان تکفیریوں کو کھلی چھٹی دی کے وہ ملک بھر کی سڑکوں پر تشیع کی تکفیر کرتے پھریں۔؟
ان تمام قوتوں کا اصل مقصد پاکستان مین تشیع کے خلاف قانون سازی اور آئین سازی ہے، اس وقت ایک اہم مسئلہ نصاب کا ہے جو شیعہ و سنی کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ یکساں نصاب کے نام پر مقدس شخصیات کا ذکر نکال کر دوسروں کا ایجنڈہ شامل کرنا ناقابل قبول ہے۔ دوسرا اہم مسئلہ زائرین کا ہے ، حکومت ہر سال اربعین سے قبل ایسا قانون سامنے لاتی ہے جس سے زائرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پرتا ہے۔
علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں کریں گے جو عزاداری کے خلاف اور زائرین کی مشکلات میں اضافہ کرے۔