اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مولانا عبدالعزیز عرف مولوی برقع سمیت 50افراد کیخلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز:اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے منتظمین اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارت اسلامی کا پرچم اتروانے کیلئے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھکمیاں دیں۔مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں کہ اس نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے جس کے بعد اب پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ العربیہ کے مطابق لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ پر طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا۔ جامعہ حفصہ کے منتظمین اور مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بعدازاں پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا امارتِ اسلامی کا جھنڈا بھی اتروایا۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کا نام پہلے ہی سے شیڈول فور میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button