برطانیہ میں خواتین پر تشدد میں اضافہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لندن کے ایک پارک میں برطانیہ کی اٹھائیس سالہ خاتون ٹیچر سبینا نسا کے قتل کی خبر، برطانیہ میں خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد کی حیثیت سے شہ سرخی بن گئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی لندن کے پولیس ترجمان نے قتل کے وقت لندن کے کیٹر پارک میں موجود لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے پاس اس سلسلے میں کوئی بھی خبر ہو تو وہ اس سے لندن پولیس کو باخبر کریں۔
برطانیہ میں سورج غروب اور اندھیرا ہوتے ہی اکیلے راستہ چلنے والی خواتین پر بڑھتے تشدد پر خواتین کے حقوق کی مدافع تنظمیوں نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اخبار ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ سبینا نسا، اگر سارا ایورارڈ کی مانند کوئی سفید فام شہری ہوتیں تو اب تک وسیع پیمانے پر قتل کی خبر کا انعکاس ہو چکا ہوتا اور ہر طرف اس قتل کے چرچے ہوتے۔
واضح رہے کہ تینتیس سالہ سفید فام سارا، رواں عیسوی سال کے شروع میں اپنی دوست کے گھر سے نکلنے کے بعد اپنے گھر جاتے ہوئے لا پتہ ہو گئی تھیں جس پر برطانیہ کی مختلف تنظمیوں کی جانب سے شدید احتجاج اور گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔