پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین کسی فرقے کا نہیں، امتِ مسلمہ کا روز ہے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز: تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ اربعین کسی فرقہ کا نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کا تہوار ہے، اسے متنازع نہ بنایا جائے۔ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور کی طرح اربعین بھی کربلا سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، گذشتہ برس کورونا کے باعث کربلا میں مشی میں باہر سے لوگوں کی شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث عزاداروں نے علاقائی سطح پر مشی کرکے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص گروہ ہر سال پاکستان میں اربعین کے موقع پر ناامنی کی فضا پیدا کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ ہیں، جو اپنے تہوار مناتے ہیں، عرس ہوتے ہیں، عید میلاد النبیﷺ کے جلوس ہوتے ہیں، مگر اتنی حساسیت پیدا نہیں ہوتی، جنتی عزاداری کے پروگراموں میں پیدا کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعی حساسیت پیدا کی جاتی ہے، تاکہ فضا کو ناامنی کی طرف دھکیلا جاسکے۔

اربعین اور عاشور پر فضا خراب کرنیوالے عرس، مزارات کی زیارت کو بھی بدعت سمجھتے ہیں، لیکن نشانہ صرف اہل تشیع کو بناتے ہیں، دہشتگردانہ رویہ صرف شیعہ کے مقابلے میں بنایا جاتا ہے، اس تناظر میں تشیع کیلئے ان مسائل کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی مسلک کا اجتماع ہوتا ہے، مخالف فرقہ ضرور اس کے اندر ناامنی چاہتا ہے، مگر جس فرقہ کا اجتماع ہو رہا ہے، وہ ناامنی پسند نہیں کرتا کیونکہ اربعین شیعہ کے نام لکھوا دیا گیا ہے جبکہ یہ اسلامی مناسبت ہے، کیونکہ آلِ رسول شیعہ سے مختص نہیں ہیں، کیونکہ شیعہ اس سے جڑ گئے ہیں، ان کو ہر قیمت پر اربعین میں امن رکھنے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ کسی کو کوئی ایسا بہانہ نہ دیں، جن پر ان کو ناامنی کرنے کا موقع مل سکے، یہ تمام شیعہ جمیعت کیلئے لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جب آپ خود کو وارثِ عزاء کہتے ہیں اور دوسری طرف ناامنی کرنے کیلئے خود بہانہ بھی دیتے ہیں تو یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے، اس سے اجتناب کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button