
سرگودھا، جلوس نواسہ رسول امام حسینؑ نکالنے کے جرم میں ایف آئی آر درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عزاداری امام حسینؑ سے خوفزدہ تحریک انصاف حکومت اور پنجاب کی ابن زیاد پولیس نے عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز کاٹنے کا سلسلہ شروع کردیا۔سرگودھا کے مومنین پر نواسہ رسول امام حسینؑ کے چہلم کا جلوس نکالنے پر ایف آئی آر درج۔
تفصیلات کے مطابق اس سال اربعین امام حسینؑ کے جلوسوں پر مقدمات کے اندراج کی ابتداء سرگودھا سے کردی ۔ جلوس چہلم اما م حسینؑ کے خلاف ملک کی پہلی ایف آئی آرتھانہ کینٹ سرگودھا میں درج کرلی گئی ، آئی ایس او کے رہنماؤں سمیت 2 درجن سے زائد عزادار نامزد۔
یہ خبر بھی پڑھیں دنیا بھر میں اربعین حسینی جوش و خروش اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے
ذرائع کےمطابق سرکار کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج ایف آئی آر میں 188،147،149 اور 16MPO کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے مقدمے میں دو درجن عزاداروں سمیت آئی ایس او کے مقامی کارکنان اور عہدیداران کو بھی نامزد کیا ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں عزاداری نواسہ رسول امام حسینؑ کونقص امن کا جواز بناکر روکنے کی کوششیں ن لیگی دور حکومت سے جاری ہیں اور افسوس پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار بھی اسی ایجنڈے پر کابند ہے ۔ یہ ایف آئی آرز نہ پہلے عزاداروں کے راستے کی رکارٹ بنی تھیں نہ آئندہ بن سکتی ہیں، دنیا نے دیکھ لیا کہ اس سال پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اربعین امام حسینؑمنایا گیا ۔