مقتدی صدر کی حکومت کو دھمکی، اربیل اجلاس کے شرکاء کو گرفتار کریں ورنہ…
شیعہ نیوز:صدر دھڑے کے سربراہ نے بغداد حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اربیل میں حالیہ صیہونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس بارے میں قوی فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے بغداد حکومت سے خطاب میں کہا کہ ہم آپ کے فیصلہ کا انتظار کر رہے ہيں۔
گزشتہ سنیچر کو عراقی کردستان کے اربیل شہر میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے 300 سے زائد افراد کی شرکت کے ساتھ ہونے والے اجلاس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بغداد حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس اجلاس میں شریک تمام افراد کو فورا گرفتار کیا جائے۔ وہ اس سے پہلے بھی حکومت سے یہی مطالبہ کر چکے تھے۔
مقتدی صدر نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا کہ ہم تعلقات کو معمول پر لانے والی بد نام زمانہ کانفریس میں شریک کچھ افراد کے خلاف گرفتاری کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں اپنے مطالبے کو دہراتا ہوں، اگر یہ افراد گرفتار نہيں ہوئے تو ہم سازشکاروں اور خاطی افراد کے خلاف ٹھوس قومی ایکشن لیں گے کہ کہیں پشیمان نہ ہونا پڑے۔