افغانستان میں امریکہ کے کتنے فوجی مارے گئے؟ تازہ ترین رپورٹ جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سال تک تعینات رہنے کے دوران امریکہ کے 22 ہزار سے زائد فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے بدھ کے روز امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ان شرائط پر ختم نہیں ہوئی جو ہم چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 8 لاکھ امریکی فوجی تعینات تھے کہ جن میں سے 2 ہزار 4 سو 61 ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
جنرل مارک ملی نے امریکہ کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت واضح ہے کہ افغانستان میں جنگ کا اختتام اس طرح نہیں ہوا جیسے امریکہ چاہتا تھا، یہ مکمل طور پر اسٹریٹیجک ناکامی ہے جو ہم نے آخری 20 دن یا 20 مہینوں میں نہیں بلکہ 20 سال کی جنگ ہاری تاہم امریکہ نے افغان جنگ سے بہت کچھ سیکھا۔