پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پُرامن عزاداروں پر بے بنیاد مقدمات آئین و قانون کے منافی ہیں، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز:سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تنظیمی فعالیت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں جون میں منعقد ہونے والے شوریٰ مرکزی کے فیصلہ جات کی روشنی میں شعبہ جات کی تنظیمی فعالیت بالخصوص شعبہ تربیت، شعبہ وحدت یوتھ، شعبہ تنظیمی سازی کے ٹاسک اور ان کی تکمیل میں شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، حالیہ اربعین واک کے سلسلہ میں ملک بھر میں شرکاء کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پُرامن عزاداروں پہ بے بنیاد مقدمات قابل مذمت ہیں۔ ملک میں جہاں عزاداروں پر ایف آئی آر ہوئیں، قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے آزاد شہری ہیں، آئین اور قانون کے مطابق شہری اور مذہبی آزادی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، مقدمات قانون کے منافی ہیں۔ اجلاس میں نصاب کمیٹی کی جانب سے برادر ثقلین نے شرکائے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی علامہ محمد اقبال بہشتی، اپمپلائز ونگ کے سیکرٹری ملک اقرار حسین، معاون مرکزی شعبہ تربیت مولانا جان محمد حیدری، مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور معاون شعبہ تنظیم سازی برادر آصف رضا ایڈوکیٹ بھی شریک تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button