مشرق وسطی

انتخابات کی نگرانی ذاتی طور پر خود کروں گا: عراقی وزیر اعظم

شیعہ نیوز: عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے انتخابات کے انعقاد کا وعدہ پورا کیا ہے اور الیکشن کمیشن کی لازمی حمایت کر رہی ہے۔

الکاظمی نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر انتخابات کی سیکورٹی کی نگرانی کریں گے اور انتخابات کے عمل یا اس کے نتائج میں کسی طرح کی بدعنوانی یا چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ امیدواروں اور پارٹیوں کی جارحیتوں پر نظر رکھنے کے لئے نگراں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور وہ کسی بھی واقعے کے سلسلے میں عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گی۔

عراق میں پانچویں پارلیمانی انتخابات دس اکتوبر کو ہوں گے جن میں تین سو انتیس ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔ عراقی ممبران پارلیمنٹ ہی وزیراعظم کا انتخاب کریں گے اور کابینہ تشکیل دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button