
طالبعلم سے بدفعلی کیس، مفتی عزیز الرحمن پر فرد جرم عائد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی اور بیٹوں پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے طالبعلم سے بدفعلی کیس میں مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی عزیز الرحمن اور انکےبیٹوں پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے مفتی عزیزالرحمان اور اس کے 5 بیٹوں الطاف الرحمان، عتیق الرحمان، عطا الرحمان، وسیع الرحمان اور لطیف الرحمان پر فرد جرم عائد کر دی، جبکہ ساتھی ملزم عبداللہ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا انعقاد، ہزاروں عزاداروں کی شرکت
ملزمان نےعدالت میں مقدمہ کی صحت سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ مفتی عزیزالرحمان کے بیٹوں پر مدعی صابر شاہ کو زبان بندی کیلئے دھمکانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مدرسہ کے طالبعلم صابر شاہ سے بدفعلی کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ہے۔
پولیس چالان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان نے امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر طالبعلم کیساتھ متعدد بار بدفعلی کی۔ ویڈیو فرانزاک رپورٹ کے مطابق ملزم کا طالبعلم سے بدفعلی کرنا ثابت ہوتا ہے۔
تفتیش میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم کیساتھ زیادتی کی وائرل ہونیوالی ویڈیو حقائق پر مبنی ہے، ملزم کو پولیس تفتیش میں گناہگار قرار دیا گیا ہے۔ مفتی عزیرالرحمان کی وائرل ویڈیو کے ذریعے متاثرہ لڑکے نے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی۔