مشرق وسطی

امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمنوں کا سینہ تان کر مقابلہ کریں گے: مقتدیٰ الصدر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ہم امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمنوں کا سینہ تان کر مقابلہ کریں گے، یہ کہنا ہے عراق کے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ صدر کا۔

عراق کے معروف سیاسی رہنما اور صدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے آئندہ پارلمانی انتخابات میں اپنے فریکشن کے بارے اکثریت کے ساتھ کامیابی کی پیشینگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پوری طاقت و توانائی کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمنوں اور دہشتگردی و سازشی منصوبے کا مقابلہ کریں گے۔

مقتدیٰ صدر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک سے بدعنوانیوں کا خاتمہ کر کے اسکے سیاسی ڈھانچے میں لازمی اصلاحات انجام دی جائیں اور اس کے لئے سبھی کی خیر خواہانہ جد و جہد لازمی ہے۔

انہوں نے عراقی عوام کے درمیان اتحاد بھائی چارے کو ایک بنیادی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ صدر فریکشن کو چاہئے کہ وہ عوامی مطالبات کو محقق کرنے کے لئے کوشاں رہے۔

خیال رہے کہ عراق میں ۱۰ اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button