
وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ اور سینیئرسیاستدان فاروق ستار کی قرنطینہ میں موجود زائرین امام حسینؑ سے ملاقات
شیعہ نیوز:وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ امام بارگاہ شاہِ نجف مارٹن روڈ پر زیارات مقدسہ سے واپس آنے والے زائرین کے کورنٹائن کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ زائرین قرنطینہ کرنے کے لئے این سی اوسی کی ھدایات تھی اس لیئےزائرین کوکورنٹائن کرنالازم ہے،چوبیس گھنٹے کے لئے زائرین کوکورنٹائن کیاہے،مختلف امام بارگاہوں میں انتظامات کئے گئے ہیں،لوگ خود خدمت کرناچاہ رہے ہیں، سندھ حکومت بھی ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق کووڈ کی کیٹیگری میں شامل ہے اس لئے احتیاط کررہے ہیں،پورے پاکستان سے جتنے زائرین گئے تھے سب کراچی آئے ہیں،وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاناچاہتے ہیں، پنڈوراباکس جیسی اورسیریزبھی آئیں گی اوربھی پردانشینوں کے نام ہیں،کپتان اچھاہے توان کے ساتھی چورکیوں ہیں؟؟
سینئر سیاستدان فاروق ستار بھی زائرین سے اظہار یکجہتی کیلئے امام بارگاہ شاہ نجف پہنچے ، انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی پالیسی سمجھ نہیں آرہی ہیں،ناصر شاہ نے مزید کہا کہ عوام کی بہتری کے لئے جومنصوبے بنیں گےہم ویلکم کریں گے،اگر کوئی مراعت یافتہ طبقے کوسہولت دے گا تو ہم مخالفت کریں گے۔