پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ناصر عباس جعفری کی قندوز میں شیعہ ہزارہ نمازیوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں ہزارہ شیعہ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کابل میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیشتر نمازی شہید ہوئے، افغانستان میں شیعہ ہزارہ عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے افغانستان کو داعش اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنالیا ہے، مختلف طبقات کے تحفظ کے لئے طالبان کے دعوے کھوکھلا پن ثابت شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست میں بسنے والے ہر فرد کا بنیادی حق ہے، کسی بھی حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنائے، محض اقتدار پر قبضہ کر لینے کا نام حکومت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو دیگر تقاضے بھی نبھانے پڑتے ہیں، شیعہ ہزارہ مسجد میں دھماکہ سیکورٹی معاملات پر حکومت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، نماز جمعہ کے وقت شیعہ مسجد میں دھماکہ اس حقیقت کا بھی عکاس ہے کہ شیعہ مخالف عناصر افغانستان کے اندر سرگرم ہیں اور اپنے شرپسندانہ عزائم کی تکمیل میں بلارکاوٹ مصروف ہیں، افغان حکومت اگر دہشت گردی پر قابو پانے میں سنجیدہ ہے تو دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو سرعام سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے افغانستان میں شیعہ مساجد، مدارس اور دیگر اداروں کی سیکورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button