علامہ ساجد نقوی کی مولانا نذرالحسنین اور سردار سکندر حیات کے انتقال پر تعزیت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات اور مولانا نذر الحسنین کی وفات پر دکھ و افسو س کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مختلف تعزیتی بیانات میں ان کا کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی، حق گوئی اور حق کی سیاست کا علم بلند کیا، آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائے گا، مرحوم نے ریاست آزاد کشمیر کے عوام کی جو خدمت کی ہے، وہ ناقابل فراموش ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ذاکر جعفر جتوئی نے توہین خدا و انبیاء پر مبنی تقاریر پر معافی مانگ لی
علاوہ ازیں علامہ ساجد نقوی نے مولانا نذر الحسنین کی وفات پر ان کے فرزند مولانا بدر الحسنین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جوار معصومینؑ میں جگہ عنایت کرے، آپ اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔