
پاک ایران سیکیورٹی تعاون میں اہم پیش رفت، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری پاکستان پہنچ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اعلی فوجی حکام کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کا نور خان ایئر پورٹ پر پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستانی فوج کے اعلی حکام نے والہانہ استقبال کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے، ذرائع
میجر جنرل باقری پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دو طرفہ فوجی تعلقات کے فروغ نیز افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
میجر جنرل محمد باقری اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور دیگر فوجی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
جنرل باقری اپنے دورے میں کراچی کی فوجی اور سمندری بیس بھی جائیںگے۔
ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق دنیائے اسلام اوربالخصوص افغانستان کے حالات کے پیش نظر ایران کے اعلی فوجی وفد کادورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔