سبھی اسلامی ممالک ایک خاندان کی مانند ہیں: سپاہ پاسداران
شیعہ نیوز:جنرل حسن فیروز آبادی کی مجلس ترحیم کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی کا کہنا تھا کہ مغربی ذرائع ابلاغ کا یہ پروپیگنڈہ انتہائی شیطنت آمیز ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر کی جانے والی مشقیں پڑوسی ملک آذربائیجان کے خلاف تھیں۔
جنرل علی فدوی نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے خثیت دشمنوں سے اس شیطنت کے سوا اور کیا توقع کی جاسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ تمام ہمسایہ اور سارے اسلامی ممالک ایک خاندان کے مانند ہیں، اس خاندان میں کچھ فریب خوردہ بچے بھی موجود ہیں، البتہ خاندان کے بڑے بھائی اور باپ کا کردار پوری طرح واضح ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے مختلف یونٹوں نے یکم اکتوبر کو شمال مغربی علاقے میں فاتحان خیبر کے نام سے وسیع فوجی مشقیں انجام دی تھیں جس کا مقصد ایران کی سرحدوں کے قریب صیہونی حکومت کی موجودگی اور اسکی شرارتوں پر اُسے خبردار کرنا تھا۔