دنیا

امریکیوں نے افغانستان میں اپنی شکست کا اعتراف کیا

شیعہ نیوز: امریکی فوج کے سربراہ نے افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کے بارے میں کہا کہ افغانستان کی اشرف غنی حکومت اور افغان فوج نے توقع سے پہلے ہتھیار ڈال دیئے اور یہ چیز امریکہ کے سیکورٹی اندازے کی ایک بڑی غلطی تھی۔

اس سے قبل امریکی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ امریکی فوجی اگر افغانستان سے نہیں نکلتے تو طالبان کے حملوں میں انھیں بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ لوئیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ موجودگی کے دوران دو ہزار چار سو اکسٹھ امریکی فوجی ہلاک اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا کی بیس سالہ ناکام فوجی موجودگی ہی دہشت گردی، منشیات کی پیداوار میں اضافے، لاکھوں افغان شہریوں کے قتل عام، بدامنی اور اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی جرائم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور وہ مجبور ہو کر ہی اگست میں افغانستان سے ذلت و رسوائی کے ساتھ نکلا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button