
طالبان نے اپنے لیڈر ملا آخوند زادہ کی موت کی تصدیق کر دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان طالبان نے اپنے لیڈر ملا آخوند زادہ کی موت کی تصدیق کر دی۔کابل سے شائع ہونے والے اخبارات کے مطابق طالبان ذرائع نے اپنے رہنما ملا ہبت اللہ آخوندزادہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق، کابل سے شائع ہونے والے اخبارات نے لکھا ہے کہ طالبان کے ایک سینیئر رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی ان ان کو بتایا ہے کہ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ گزشتہ برس پاکستان میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ سنی دونوں ایک ہی گلستاں کے پھول ہیں،.افغانستان شیعہ کونسل
ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ کے مرنے کی خبریں، گزشتہ سال پاکستان کے شہر کوئٹہ کے قریب ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے بعد سامنے آئی تھیں، لیکن افغان طالبان نے اس کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ حملے کے وقت ملا آخوند زادہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
ملا ہیبت اللہ، اختر منصور کے بعد طالبان کے تیسرے لیڈر تھے۔ 1994 میں انہوں نے افغان طالبان کی سربراہی سنبھالی تھی۔